ہوم Breaking News سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز، اہم کھلاڑی حصہ لے...

سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز، اہم کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

0


سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کا نیشنل اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا۔ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں کراچی غازیز اور حیدرآباد بہادرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں آصفہ بھٹو زرداری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے اہنے خطاب میں کہا کہ کاش سیاست میں ایسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی جیسی نوجوانوں میں ہے، پاکستان کی عوام اب نئی سوچ کو چنے گی جو انتقام کی سیاست سے پاک ہوگی۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ سندھ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، سندھ کے نوجوانوں کا روشن مستقبل ہے، سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز صوبے کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو اہلیت اور صلاحیت کے اظہار کا موقع ملے گا، سندھ میں بسنے والوں کے خون میں کرکٹ دوڑتی ہے۔

قبل ازیں صوبائی نگراں وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا کراچی میں شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین قابل مبارکباد ہیں، سندھ حکومت ایس پی ایل کی مکمل سرپرستی کرے گی، سب ملکر لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے سندھ کے نگران وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور لیگ کے صدر عارف ملک نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version