ہوم Breaking News سورج سے 100 گنا بڑا ستارہ پھٹنے کو تیار

سورج سے 100 گنا بڑا ستارہ پھٹنے کو تیار

0


دنیا بھر کے ماہرینِ فلکیات نے اس وقت Eta Carinae پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔ یہ ہمارے سورج سے کم و بیش 100 گنا بڑا ستارہ ہے جسے اصطلاحاً ہائپر جاینٹ کہا جاتگا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ستارہ پھٹنے والا ہے۔ یہ ستارہ ہم سے 7500 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ کسی بھی ستارے کے انتہائی طاقتور دھماکے کو سپر نووا کہا جاتا ہے۔

تاریخی ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایٹا کرائنے پر 170 سال پہلے بھی ایک عظیم دھماکا ہوا تھا جس نے اُسے جنوبی آسمان کے روشن ترین ستاروں کی صف میں کھڑا کردیا تھا۔

یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ ایٹا کرائنے کب پھٹے گا۔ یہ واقعہ اگلے سال بھی ہوسکتا ہے یا پھر 10 لاکھ سال بعد بھی۔ یہ ستارہ لیزر روشنی خارج کرتا ہے جس سے یہ مزید پُراسرار ہوتا جاتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version