ہوم Breaking News سولر صارفین کیلئے بڑی خبرآگئی

سولر صارفین کیلئے بڑی خبرآگئی

0


وفاقی حکومت نے موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کاسولرپاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب کی بغیر بڈنگ بین الحکومتی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔

وزیراعظم نے ان فیصلوں سے متعلق متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم نے سولربجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اورالگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں، وزیراعظم کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version