ہوم Breaking News سیارہ یورینس سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

سیارہ یورینس سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

0


جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے حالیہ مشاہدات سے پتہ چلتا ہے کہ یورینس کے ایک چاند ’ایریل‘ کی سطح کے نیچے پورا سمندر موجود ہے۔

ٹیلی اسکوپ نے چاند کے ایک کنارے پر کاربن ڈائی آکسائیڈ برف کا پتہ لگایا ہے جو کہ ممکنہ طور پر ایک زیر زمین سمندر کی نشاندہی کرتا ہے۔

یورینس نظام شمسی کا ساتواں سیارہ ہے اور اس کے پانچ چاند ہیں۔ ایریل ان میں سے ایک ہے اور اپنی برفیلی سطح اور دلچسپ متنوع ارضیاتی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔

اسے 1851 میں سائنسدان ولیم لاسل نے دریافت کیا تھا۔ ایریل سطحی وادیوں، پہاڑیوں اور فالٹس کا ایک مرکب ہے جو زیادہ تر ٹیکٹونک سرگرمی سے فعال رہتا ہے۔

کرائیوولکانزم ایریل کی سطح پر ایک عمل ہے جو سیارے کی فعالیت کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھتا ہے۔

ایریل چاند کا قریب سے مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ سطح کاربن ڈائی آکسائیڈ برف سے ڈھکی ہے۔ ایریل کا پچھلا نصف کرہ خاص طور پر برف میں لپٹا ہوا لگتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version