ہوم Breaking News شاہد آفریدی کو آئی سی سی نے بڑا عہدہ دیدیا

شاہد آفریدی کو آئی سی سی نے بڑا عہدہ دیدیا

0


قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ایمبسڈر منتخب کرلیا گیا۔

2009 ٹی20 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن و سابق کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ایمبسڈرز میں بھارت یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں اپنی یادوں کی عکاسی کرتے ہوئے آفریدی نے سفیر منتخب ہونے پر کہا کہ میگا ایونٹ میرے لیے ایک خاص جگہ رکھتا ہے، افتتاحی ایڈیشن میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے لے کر 2009 میں ٹرافی اٹھانے تک، میرے کیرئیر کے کچھ یادگار لمحات جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ایڈیشن میں بطور سفیر شامل ہونے پر پُرجوش ہوں، جس میں پہلے زیادہ ٹیموں کے علاوہ دلچسپ میچز دیکھنے کو ملیں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version