ہوم Breaking News شدید بارش کے باعث اہم میچ منسوخ

شدید بارش کے باعث اہم میچ منسوخ

0


متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں شدید بارش کے باعث یو اے ای اور اسکاٹ لینڈ کا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کا ون ڈے میچ شیڈول تھا۔ دبئی میں موسم کی خرابی کے باعث کئی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی فلائٹس کو تاخیر کا سامنا ہے جبکہ متعدد فلائٹس کا رخ تبدیل کر کے قریبی ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور کچھ فلائٹس کو مسقط اور کچھ کو دوحہ بھیجنا پڑا۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، مسافر فلائٹس کی معلومات لے کر ہی ایئر پورٹ کا رخ کریں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version