ہوم Breaking News شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

0


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹر شعیب ملک کی دوسری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نجی نیوز چینل کے صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال پوچھا کہ شعیب نے نئی شادی کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟

جس پر شاہد آفریدی پہلے مسکرائے اور پھر جواب دیا کہ ’شعیب ملک کو بہت مبارک باد، اللہ انہیں اسی جیون ساتھی کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘۔

خیال رہےکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے انہیں 2018 میں بیٹا بھی ہوا اور ان کی درمیان 2023 میں طلاق ہوئی۔

اسی طرح ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی اور ان کی بھی طلاق 2023 میں ہوئی۔

دونوں کو شادی میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے تعلقات استوار کرنے اور اپنے اپنے شریک حیات کو دھوکا دینے پر تنقید کا بھی سامنا ہے جب کہ بعض افراد ان کی حمایت بھی کرتے دکھائی دیے۔ 






Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version