ہوم Breaking News شہباز شریف لاہور کے بعد قصور سے بھی کامیاب ہوگئے

شہباز شریف لاہور کے بعد قصور سے بھی کامیاب ہوگئے

0


مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور کے بعد قصور سے بھی قومی اسمبلی کی نشست جیت لی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 قصور 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 342 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے میاں شہباز شریف 124000 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

آزاد امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر 25000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس سے قبل لاہور کے حلقہ این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے تھے۔

آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس کےعلاوہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہباز شریف 38642 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔

آزاد امیدوار چوہدری یوسف علی 23847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version