ہوم Breaking News صبور علی کے الزامات پر اقرا عزیز کا ردعمل سامنے آگیا

صبور علی کے الزامات پر اقرا عزیز کا ردعمل سامنے آگیا

0


معروف اداکارہ اقرا عزیز نے حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے ‘منت اور مراد’ میں پہنے گئے اداکارہ صبور علی کے شادی کے جوڑے والے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

نجی ٹی وی  پر نشر ہونے والے ڈرامے منت اور مراد میں اپنی شادی پر اقرا عزیز نے صبور علی کے نکاح کے روز پہنے گئے جوڑے جیسے ڈیزائن کا سنہرا غرارہ زیب تن کیا جس کے بعد صبور کی جانب سے اس عمل پر تنقید کی گئی۔

اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے لکھا ‘مجھے یہ دیکھ کر کیسا محسوس کرنا چاہیے؟ میرے لمحات، میری یادیں، میرے جذبات سب اس جوڑے سے منسلک تھے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ میری زندگی کا سب سے خاص دن تھا اور اس پہناوے میں، میں نے اپنے پورے دل سے محنت کی تھی جب کہ کسی سے متاثر ہوکر جوڑا پہننے اور اس کے خاص دن کی نقل کرنے میں واضح فرق ہوتا ہے’۔


اب یاسر حسین کے شو میں اقرا عزیز سے یاسر نے اس حوالے سے سوال کیا جس پر اداکارہ نے کہا ‘دراصل وہ ڈائریکٹر کی خواہش تھی اور صورتحال بھی ایسی تھی کہ منت کو اپنی مرحومہ والدہ کی شادی کا جوڑا پہننا تھا کیونکہ ڈرامے میں یہ منت کے بھائی کا مطالبہ تھا’۔

اقرا نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ‘ہم نے اس قسم کا جوڑا بہت ڈھونڈا کیونکہ آج کل ڈیزائنر جو جوڑے بنارہے ہیں وہ کافی ماڈرن طرز کے ہیں، اداکارائیں ڈیزائنرز سے کپڑے لیتی ہیں اور اپنے پراجیکٹس میں استعمال کرتی ہیں جو کہ عام بات ہے، بہت ڈھونڈنے کے بعد جب ہمیں کچھ نہیں ملا تب میرے ڈائریکٹر نے صبور کی تصاویر مجھ سے شیئر کیں’۔

اداکارہ کے مطابق ‘میں نے ڈیزائنر سے پوچھا تو انہوں نے بتایا یہ جوڑا ان کے پاس ہے کیونکہ یہ انہوں نے ہی ڈیزائن کیا تھا تو میں نے ان سے لے لیا اور قمیض تبدیل کروالی، دوپٹہ اور غرارہ وہی رہنے دیا، باقی جیولری بھی ویسی لی، یہ پورا لُک میں نے خود بنایا تھا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘سچی بات یہ ہے کہ میں نے ان کی نقل نہیں کی بلکہ میں متاثر تھی اور چاہتی تھی میں صبور جیسی دکھوں کیونکہ وہ اپنی شادی پر بہت ہی خوبصورت لگ رہی تھیں’۔

اقرا کا کہنا تھا ‘مجھے اس وقت لگا کہ یہ جوڑا پہننے کے لیے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ صبور کا نہیں بلکہ میں نے ڈیزائنر سے لیا تھا، یہ معاملہ بعد میں اٹھا تو مجھے برا محسوس ہوا’۔

اس کے علاوہ اقرا عزیز نے اس بات کا ابھی اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی پر پہنا گیا سرخ جوڑا بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی کے جوڑے سے متاثر ہوکر بنوایا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version