ہوم Breaking News صحیفہ جبار نے کس شہر کے پکوانوں کو ملک کے بہترین پکوان...

صحیفہ جبار نے کس شہر کے پکوانوں کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیدیا؟

0


معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کراچی کے پکوان کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ میں کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پرُجوش ہوں۔

گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور کراچی سے اپنی محبت کا برملا اظہار کیا۔

صحیفہ جبار خٹک نے لکھا کہ کراچی پہنچ کر، ایئر پورٹ سے ہوٹل جانے تک، دوران سفر میری امنگوں، خوابوں اور کچھ بڑا حاصل کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔

انہوں نے کراچی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں واقعی اس شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے مواقع فراہم کیے ہیں۔

صحیفہ جبار خٹک نے کراچی کے پکوان کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ میں کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پرُجوش ہوں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version