ہوم Breaking News صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے...

صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا

0


سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان دینے کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ہوئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version