ہوم Breaking News طلبہ کیلئے امتحانات کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی

طلبہ کیلئے امتحانات کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی

0


ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) کے مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

پہلے 30 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب 35 نمبرز حاصل کرنے والے طالب علم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔

آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالب علم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے یہ بھی کہا کہ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version