ہوم Breaking News عالمی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

عالمی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

0


پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا، پاکستان 21 ویں باررکن بنا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان مین کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کےبورڈآف گورنرز کیلئے منتخب ہوگیا ہے ، پاکستان کو2سال کیلئے عالمی اٹامک انرجی ایجنسی بورڈ ممبرز میں منتخب کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کو ویانا میں آئی اے ای اے جنرل کانفرنس میں اس ماہ شروع ٹرم کیلئےمنتخب کیا گا، بورڈممبرمنتخب کیاجانانیوکلیر انرجی کےپرامن استعمال کی علامت ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نیوکلیر انرجی کے پرامن استعمال کے تجربات کو شیئرکرنے کا اعادہ رکھتا ہے، پاکستان نیوکلیر انرجی کے 10ویں کنونشن آف نیوکلیرسیفٹی میں بطور صدر منتخب ہوچکا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی بورڈآف گورنرز کا اکیسویں بار ممبربنا ہے، یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کےسالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد شریک ہے۔ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن وفدکی سربراہی کر رہے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version