ہوم Breaking News عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی ریٹائرڈ؟

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی ریٹائرڈ؟

0


عالمی شہرت یافتہ ارجنیٹینا کے سپر اسٹار چیمپئن فٹبالر لیونل میسی نے فٹبال سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا ہے۔

لیونل میسی جنہوں نے گزشتہ روز ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بولیویا کے خلاف دھوم مچاتے ہوئے ہوم گراؤنڈ پر شاندار ہیٹ کا مظاہرہ کیا۔ انہیں شاید ان کے مداح طویل عرصے تک فٹبال کے میدانوں میں نہ دیکھ سکیں۔

لیونل میسی جنہوں نے بولیویا کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے نہ صرف اسے چھ، صفر سے آؤٹ کلاس کیا بلکہ اپنے حریف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی 10 انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

میچ کے بعد میسی نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ بھی دے دیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ میرے آخری میچ ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2022 میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں لیونل میسی نے 36 سال بعد اپنے ملک ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنوایا تھا۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version