ہوم Breaking News عام انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار99، ن لیگ کے...

عام انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار99، ن لیگ کے 71، پی پی پی کے 54 قومی اسمبلی امیدوارکامیاب

0


ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار 99 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 71 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اب تک 2، 2 نشستیں اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔

صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی صورتحال

سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنانے سے چند قدم کی دوری پر ہے اور 131 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے، 126 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی بھی 10 سیٹیں جتینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

اگر خیبر پختونخوا اسمبلی کی بات کی جائے تو 113 میں سے 111 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جس میں 90 نشستوں پر آزاد امیدوار قرار پائے ہیں جبکہ جے یو آئی 7، مسلم لیگ ن 5 اور جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی 4، 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 44 نشستوں کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے 9 اور جے یو آئی نے 8 سیٹیں جیت لی ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی 4 اور عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی 2، 2 نے بھی دو دو نشستیں جیت لیں، 5 آزاد امیدوار بھی کامیاب رہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version