ہوم Breaking News عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کیلئے بابر اعظم کا بڑا عطیہ

عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کیلئے بابر اعظم کا بڑا عطیہ

0


پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنی شرٹ عطیہ کردی۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں عثمان خواجہ کو اپنی ٹیسٹ شرٹ دی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ سے بات ہوتی رہتی ہے، یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے لیے شرٹ عطیہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی چوٹی سی چیز سے مدد ہوسکتی ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بابراعظم کا بلا آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے لانگ روم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

تاریخی ایم سی جی کے حکام نے بابر اعظم سے لانگ روم کے لیے اپنا بیٹ عطیہ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد بابر اعظم نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا تھا۔

ایم سی جی لانگ روم میں لیجنڈ بلے باز ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے مختصر دورے پر میلبرن میں موجود ہے جہاں اس نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 18 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی جب کہ 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کل سے شروع ہوگی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version