ہوم Breaking News عدالت نے عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری...

عدالت نے عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا

0


بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت سے ایک اور ریلیف مل گیا۔ سیشن عدالت کے جج یاسر محمود نے عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی لانگ مارچ تھوڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

سیشن عدالت کے جج یاسر محمود نے عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کردیا۔

عدالت کی جانب سے جن سیاسی شخصیات کو کیس سے بری کیا گیا ان میں اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز اعوان شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version