ہوم Breaking News عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

0


حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

عریشہ رضی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ مکّہ میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّهُـمَّ بارِكْ، ہم نے میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے اپنے خاندانوں کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے، الحمداللّٰہ، حقیقی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘

یاد رہے کہ عریشہ رضی خان کی رواں سال کے آغاز میں اپنے شوہر عبداللّٰہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی۔

اس سے قبل یہ جوڑی 3 سال تک نکاح کے بندھن میں رہی تھی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version