ہوم Breaking News علی امین کی عاطف خان کے خلاف گفتگو وائرل ہونے کے بعد...

علی امین کی عاطف خان کے خلاف گفتگو وائرل ہونے کے بعد پارٹی میں ہلچل

0


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے اور سینر رہنما عاطف خان کے خلاف وزیر اعلیٰ علی امین کی مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی۔

 پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے، سینئر رہنما عاطف خان سے متعلق مبینہ آڈیو میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عاطف خان حیثیت کی بات نہ کرے، سب کو پتا ہے کس کی کیا حیثیت ہے۔

مبینہ آڈیو میں انہیں عاطف خان سے متعلق کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ کہانیاں نہ بنائے، انکوئری کا سامنا کرے، دھمکیوں سے باز رہے، پہلے ہی بڑا برداشت کر رہا ہوں۔

اس میں مزید سنا گیا کہ عاطف خان اتنا اہم نہیں ہے، میرے پاس وقت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو محکمہ سیاحت اور ایجوکیشن کی وزرات میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالم جبہ منصوبے میں تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا تھا۔

2 نومبر کو خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کے جاری کردہ نوٹس میں عاطف خان پر زمین کی ملکیت کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی پر نجی سوسائٹی کی ترقی کے لیے سرکاری فنڈز کے استعمال کا الزام ہے، نوٹس میں عاطف خان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے متعلق تفصیلات اپنی درخواست میں پیش کرسکتے ہیں۔

یکم نومبر کو خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو مالم جبہ منصوبے میں تحقیقات کے لیے طلب کرتے ہوئے 12 نومبر کو 10 بج 30 منٹ پر پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

سابق صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان پر منصوبے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

ایم این اے عاطف خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر ان کے خلاف انکوئری کھولنے کا الزام عائد کیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version