ہوم Breaking News علی گل ملاح کا درفشاں سلیم کو اہم مشورہ

علی گل ملاح کا درفشاں سلیم کو اہم مشورہ

0


ڈائیلاگ ‘بھلے’ سے شہرت پانے والے اداکار علی گل ملاح نے اداکارہ درفشاں سلیم کو وزن میں کمی کا مشورہ دیا ہے۔

علی گل ملاح نے کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جس میں انہیں کچھ مشہور شخصیات کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا کہا گیا۔

اسکرین پر جب درفشاں کی تصویر آئی تو علی گل نے کہا کہ ‘اللہ ان کو مزید ترقی دے، ان کو چاہیے کہ یہ اپنی صحت کو تھوڑا کم کریں’۔

بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘درفشاں تھوڑی صحت مند ہیں، انہیں وزن کم کرنا چاہیے اور ڈائیٹ کرنی چاہیے’۔

اداکار کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ علی گل کو اس طرح سے ‘باڈی شیمنگ’ نہیں کرنی چاہیے تھی، انہوں نے یہ کرکے غیر اخلاقی حرکت کی ہے۔

واضح رہے کہ علی گل ملاح اور درفشاں سلیم حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے ‘عشق مرشد’ میں ساتھی اداکار تھے، علی گل نے معاون کردار نبھایا تھا جسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version