ہوم Breaking News عمران خان نے شیر افضل مروت کو اہم عہدے کیلئے نامزد کردیا

عمران خان نے شیر افضل مروت کو اہم عہدے کیلئے نامزد کردیا

0


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر اور شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا کہ پنجاب میں 40 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈونلڈلو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے، امریکی سفیر ملنے جیل نہیں آئے، امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور امریکی سفارتخانے کے کردار پر بات کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں پیرا فریز کاپی دی گئی تھی، سائفرگم ہوا تو وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا، آفس کےکچھ سکیورٹی پروٹوکول ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات اور 8 فروری کے انتخابات کے لیے الگ الگ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 9 مئی کو بنیاد بنا کر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث صدر اور سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کردیا جائے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version