ہوم Breaking News عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ فیصلہ ہو گیا

عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ فیصلہ ہو گیا

0


وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روزہ تعطیلات کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کی تھی اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جنوری کو مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version