ہوم Breaking News فائیورپر پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤںٹس سے متعلق بڑی خبر

فائیورپر پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤںٹس سے متعلق بڑی خبر

0


پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل اور شدید تعطل کے باعث پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل اور شدید تعطل کے باعث فری لانسرز کوکافی نقصان پہنچ رہاہے۔ فری لانسرز کے کلائنٹ کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے اور بیشتر افراد کا روزگار بھی داؤ پر لگ چکا ہے۔

مقبول ترین فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور نے اپنے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر متعدد پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس اسٹیٹس غیرفعال کر دیےہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی فری لانسرز نے ایسے کئی اسکرین شاٹس شیئرکیے، جن میں اُن کے فائیور اکاؤںٹس کوغیرفعال کیے جانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

فائیور کی جانب سے فری لانسرز کو بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ” آپ کے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز تعطل کا شکار ہیں جس کے باعث آپ کےلیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوچکا ہے، تاہم آپ کے آرڈرز میں تاخیر آپ کی ریٹنگز پر اثرانداز نہ ہو، اس لیے عارضی طور پر آپ کی گگز کا اسٹیٹس غیرفعال کیا جارہا ہے۔

اس صورتحال میں فری لانسر بھی کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پاکستان میں جاب کے ایشوز ہیں، اور اب ہمارے کام پر بھی بہت زیادہ برا اثر پڑ رہا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version