ہوم Breaking News فاروق ستار نے این اے 244 سے کامیابی اپنے نام کرلی

فاروق ستار نے این اے 244 سے کامیابی اپنے نام کرلی

0


کراچی کے حلقہ این اے 244 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار نے نشست جیت لی۔

حلقہ این اے 244 کراچی ویسٹ 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 20048 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 14073 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے حلقہ این اے 248 کراچی سینٹرل 2سے میدان مارا۔

حلقہ این اے 248 کراچی سینٹرل 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 361 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول 71536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قومی اسمبلی کے حلقوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے سامنے آئے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version