ہوم Breaking News فریدہ شبیر کا اپنے شوہر شبیر جان کے متعلق ہوشربا انکشافات

فریدہ شبیر کا اپنے شوہر شبیر جان کے متعلق ہوشربا انکشافات

0


سینیئر اداکارہ فریدہ شبیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے شادی کے وقت ان کے شوہر اداکار شبیر جان پہلے سے شادی شدہ اور 6 بچوں کے باپ تھے۔

فریدہ شبیر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی کا قصہ بھی سنایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی مزاحیہ ہوئی تھی، ان کے اور شبیر جان کے علاوہ دونوں کے تقریبا تمام رشتے دار ان کی شادی سے ناراض تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کے وقت نکاح خواں نے بھی کئی سوالات اٹھائے اور شبیر جان سے طرح طرح کے سوال کرنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ قاضی نے شبیر جان سے پہلی شادی اور بچوں سمیت دوسرے سوالات بھی کیے، جس پر ان کے شوہر بار بار قاضی کو کہتے رہے کہ وہ ان کے دوسرے نکاح میں مسئلہ ضرور کروائیں گے۔

فریدہ شبیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کیوں کہ ان کے شوہر اداکار تھے، اس لیے ان کی شادی کے علاوہ ان کے دوسرے چکر بھی تھے، جس پر انہوں نےاعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ نکاح نامے پر لکھوایا جائے کہ وہ اپنے چکر ختم کردیں گے

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے نکاح نامے میں دوسرے چکر ختم کروانے کو تحریری طور پر لکھوانے پر سب نے کہا ایسی باتیں لکھی نہیں جاتیں جب کہ شبیر جان نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ سب کچھ ختم کردیں گے۔

فریدہ شبیر نے بتایا کہ ان سے شادی کے وقت شبیر جان نہ صرف شادی شدہ تھے بلکہ وہ 6 بچوں کے باپ بھی تھے، اس لیے سب رشتے دار ان کی شادی سے ناراض بھی تھے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version