ہوم Breaking News فلائی جناح کا بحرین کے لیے فلائٹ آپریشن کا باضابطہ آغاز

فلائی جناح کا بحرین کے لیے فلائٹ آپریشن کا باضابطہ آغاز

0


فلائی جناح نے بحرین کے لیے فلائٹ آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا اور پہلی پرواز 100 سے زائد مسافروں کو اسلام آباد سے لے کر روانہ ہوگئی۔

فلائی جناح کی پہلی پرواز9P764 سو سے زائد مسافروں کو اسلام آباد سے بحرین لے کر روانہ ہو گئی۔ اس حوالے سے ایئرپورٹ پر ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایئرپورٹ مینیجر آفتاب گیلانی، فلائی جناح کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ارمان یحییٰ نے شرکت کی، فلائی جناح انتظامیہ نے مسافروں اور کریو کےہمراہ یادگاری کی کاٹ کر پرواز کا افتتاح کیا۔

فلائی جناح کے مطابق ابتدا میں اسلام آباد سے براہ راست بحرین کے لیے ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version