ہوم Breaking News فیصل قریشی کی اہلیہ نے اپنی عُمر سے متعلق حیران کُن انکشاف...

فیصل قریشی کی اہلیہ نے اپنی عُمر سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا

0


پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے اپنی اور شوہر کی عُمر سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔

حال ہی میں فیصل قریشی کی خاتون مداح نے سوشل میڈیا پر اداکار کی اہلیہ سے سوال کیا کہ آپ عُمر میں اپنے شوہر فیصل سے کتنی بڑی ہیں؟ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ثناء فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے 10 سے 12 سال بڑی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ثناء فیصل نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں اُمید کرتی ہوں کہ اب آپ کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی۔

ثناء فیصل کی جانب سے مداح کو دیے گئے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ اُنہوں نے سال 2010 میں ثناء سے دوسری شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، سابقہ اہلیہ سے اُن کی ایک بیٹی حنیش قریشی ہے جس کی عُمر 28 سال سے زائد ہے جبکہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ بھی ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version