فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔
پری میڈیکل گروپ میں لڑکیوں نے تمام پوزیشنز اپنے نام کر لیں، پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن اقرانامی طالبہ نے حاصل جبکہ تیسری پوزیشن پر بھی لڑکیوں کے نام رہی۔
جنرل سائنس گروپ میں بھی تینوں پوزیشنز لڑکیوں کے نام رہیں، کامرس گروپ میں بھی لڑکیاں سرفہرست رہیں۔
فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت تاریخی موڑ پر ہے،اس وقت ہمیں کھڑے نہیں رہنا چل پڑنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ساتھ لیے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے۔