سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا 1100 روپے تولہ سستا ہو گیا ہے۔
ایک تولہ سونا 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہو کر 2344 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ 8اپریل کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا تھا۔
اس سے قبل 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔