بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشیں قلعہ سیف اللہ شہر کے قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد کی گئی ہیں جنہیں شناخت کے لیے سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر دو لاشوں کی شاخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے جانے والوں میں مقامی کرومائیٹ مائنز اونر عاصم راحت زئی اور ان کے ملازم شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ شناخت کے ساتھ ساتھ لیویز نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔
اس سے قبل قلعہ سیف اللہ میں 7 فروری کو جمعیت علمائے اسلام-فضل الرحمٰن (جے یو آئی-ف) کے انتخابی دفترکے باہر دھماکا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔