ہوم Breaking News قومی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کیلئے این او سی...

قومی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کیلئے این او سی دینے کا فیصلہ

0


پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے جن 4 کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ معاہدہ ہے جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئرکا بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان اور اعظم خان کو لیگز کے لیے تاحال اجازت نہیں ملی، قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے اجازت کیس ٹو کیس بنیاد پر دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو معاہدے کی شقوں کے مطابق اجازت دی جا رہی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version