ہوم Breaking News لاہور: ائیرکوالٹی انڈیکس 1 ہزار کی خطرناک سطح عبور کرگیا

لاہور: ائیرکوالٹی انڈیکس 1 ہزار کی خطرناک سطح عبور کرگیا

0


لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس 1 ہزار کی خطرناک سطح عبور کرگیا،فضائی آلودگی کی شرح میں لاہور عالمی رینکنگ میں پہلےنمبر پر آگیا۔

لاہورصبح سویرےشدیدفضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگیا،دھندلی فضا کےباعث شہرمیں منظردھندلا گئے،شہرکو آفت زدہ قرار دےدیا گیا۔

لاہورکےمختلف علاقوں میں فضائی آلودگی نےپھرسےڈیرےجمالیےہیں، گلبرگ میں فضائی آلودگی کی شرح 1200اےکیوآئی سےتجاوزکرگئی،

گلبرگ مراتب علی روڈ پر 864،ماڈل ٹاؤن 805 ریکارڈکی جارہی ہے،مال روڑ کے اطراف میں 433 جبکہ شملہ پہاڑی کے گردو نواح میں 533 ریکارڈ کی جارہی ہے،شہرمیں بڑھتی سموگ نےشہریوں کا جینا دوبھرکردیا ہے۔

ماہرین صحت کہتےہیں کہ اسموگ کی آلودہ فضا میں مہلک رہتے ہیں جو سانس کے ساتھ لوگوں کے جسم می داخل ہوتے ہیں اور یوں اس سے متعلق بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ بڑوں کی مدافعتی قوت تو اس قابل ہوتی ہے کہ وہ اس خطرناک صورتحال سے لڑسکیں لیکن کم عمر افراد اس کا شکار ہوکر اور بھی زیادہ نقصان اٹھاتے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version