ہوم Breaking News لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال

لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال

0


لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ کو عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ میں گرفتاری سے قبل عدالت پیش ہوتے رہے، ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا، ضمانتوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جن ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوئے عدالت ان پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں جیل سے طلب کرتی، مگر عدالت نے ایسا نہیں کیا اور عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کیں، جج کے پاس لامحدود اختیارات ہیں، تمام عدالتوں میں ملزمان کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اے ٹی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version