ہوم Breaking News ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کردیا

ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کردیا

0


ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو ایک میلویئر سے متاثرہ ایک ایسی ایپ سے خبردار کیا ہے جو گوگل کروم جیسے پلیٹ فارم کا روپ دھار کر جعلسازی کا شکار کر رہی ہے۔

یہ میلویئر صارفین کے بینک اکاؤنٹس کو ہدف بناتا ہے اور ان کی انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکورٹری کمپنی تھریٹ فیبرک کے سائبر محققین کے مطابق یہ اوکٹو اینڈرائیڈ میلویئر کی ایک نئی قسم ہے جس کو اوکٹو 2 کا نام دیا گیا ہے اور یہ یورپ بھر میں پھیل رہا پئ۔

کمپنی اس سے قبل اپریل 2022 میں ایک خطرناک بینکنگ ٹروجن اوکٹو کی نشان دہی کرچکی ہے۔ اس کے بعد سے اس میلویئر میں کافی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

اوکٹو 2 کا مکینزم ماضی کے ورژن سے کافی جدید ہے جو اس کی شناخت کو مزید مشکل بناتا ہے۔

اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز ڈیوائس کی اسکرین کو دور سے ہی لاک اور میوٹ کر سکتے ہیں، اور ساتھ ہی کوئی بھی ایپ لانچ کرتے ہوئے روابط یعنی کانٹیکٹس کو میلویئر کے حامل پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

یہ میلویئر صارفین کے ایس ایم ایم میں گھسنے کی خطرناک صلاحیت رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ موصول ہونے والے کسی بھی کوڈ کو ہیکرز حاصل کر سکتے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version