ہوم Breaking News ’’مجھے کنگ نہیں کہا کریں‘‘ ویرات کوہلی کی مداحوں سے اپیل

’’مجھے کنگ نہیں کہا کریں‘‘ ویرات کوہلی کی مداحوں سے اپیل

0


متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے مداحوں سے خود کو (کنگ) نہ کہنے کی اپیل کردی۔

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں فرنچائز کو پہلی بار ٹائٹل جتوانے والی ویمن کرکٹ ٹیم بھی موجود تھی۔

اس تقریب میں ویمز ٹیم کی کپتان اسمرتی مندھانا نے نئی کٹ کی نقاب کشائی کی جبکہ اس موقع پر مینز ٹیم نے انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا۔ ستاروں سے بھرپور ایونٹ میں ویرات کوہلی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

تقریب میں کوہلی کے خطاب سے قبل ہجوم نے پُرجوش نعرے لگائے جس باعث انہیں انتظار کرنا پڑا تاہم تقریب کے ماڈریٹر نے کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’ کنگ احساس کیسا ہے! جس پر کوہلی نے مداحوں سے درخواست کی کہ دوستوں سنو ہمیں آج رات چنئی پہنچنا ہے! ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔ سب سے پہلے، آپ کو مجھے وہ لفظ [بادشاہ] کہنا بند کرنا ہوگا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ مجھے پکارتے ہیں تو صرف ویرات کہا کریں!۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version