ہوم Breaking News محکمہ موسمیات کا موسم کے متعلق بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا موسم کے متعلق بڑی پیشگوئی

0


ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

25 اگست سے جنوب مشرقی زیریں سندھ میں کہیں کہیں طوفانی بارش کی پیشگوئی ہے، شدید طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر ( کچے گھر، دیواریں ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ) کو نقصان اور سڑکوں کی بندش کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ دوپہر، شام میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version