محکمہ موسمیات نےملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک میں داخل ہو گا،28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا،31مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 28 سے 29 مارچ کو لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں تیزہواوں کیساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں،صوبے کےجنوبی اضلا ع میں موسم خشک اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں27 مارچ سے 30 مارچ تک کوئٹہ، زیارت، چمن بارکھان، سیف اللّٰہ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نےبتایا کہ 27 مارچ سے یکم اپریل تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،تیزبارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں درجہ حرارت ایک سےدو درجہ کمی کا امکان ہے،28 اور 29 مارچ شہر قائد میں سمندری ہوائیں بھی بحال رہے گی،۔