ہوم Breaking News معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

0


سینئر بالی وڈ اداکارہ آشا شرما 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کی سینے اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن (CINTAA) نے تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی لیکن انڈسٹری ان کے انتقال پر سوگوار ہے۔

آشا شرما فلموں اور ٹی وی شوز میں ماں اور دادی کے کرداروں کے لیے مشہور تھیں اور ان کے یہ کردار ناظرین میں بہت پسند کیے گئے۔

وہ ٹی وی سیریل ’کم کم بھاگیہ‘ میں دادی کے کردار کے لیے خاص طور پر جانی جاتی تھیں۔

ان کی فلموں میں ’دو دِشائیں‘، ’انصاف کون کرے گا‘، ’پیار تو ہونا ہی تھا‘، ’ہم کو تم سے پیار ہے‘، ’ہم تمہارے ہیں صنم‘، اور ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ شامل ہیں۔

آشا شرما کی آخری فلم ’آدی پرش‘ تھی، جس میں انہوں نے پربھاس اور کریتی سینن کے ساتھ کام کیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version