ہوم Breaking News معروف اداکار ہسپتال میں داخل

معروف اداکار ہسپتال میں داخل

0


بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار 76 سالہ بھارتی اداکار رجنی کانت کو دل کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کا دل سے متعلق ایک آپریشن کرنا ہے، تاہم اداکار کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

ہسپتال یا اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

رجنی کانت ان دنوں ہدایت کار گناویل راجا کی فلم ویٹائیاں اور لوکیش کنگ راج کی فلم کولی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ چند دن پہلے ہی چنئی واپس آئے تھے۔

خیال رہے کہ ایک دہائی قبل سپر اسٹار کا سنگاپور میں گردے کی ٹرانسپلانٹیشن ہوئی تھی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version