پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
خاتون کھلاڑی کی شادی سے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور بیٹر عائشہ ظفر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو لُڈی ڈالتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
جویریہ خان کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
جویریہ خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں انہیں آف وائٹ عروسی جوڑے میں ہلکے میک اپ اور جیولری میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خاتون کھلاڑی کی شادی سے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور بیٹر عائشہ ظفر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو لُڈی ڈالتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ جویریہ خان نے 116 ون ڈے اور 122 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ جویریہ خان نے مئی 2008 میں سری لنکا کے خلاف میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا۔
ون ڈے میچز میں انہوں نے پاکستان کے لیے 2885 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز اسکور کیے ہیں۔
انہوں نے اپنا آخری او ڈی آئی میچ 2022 میں بھارت جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔