ہوم Breaking News معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0


قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عثمان قادر نے اپنے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا پیغام جاری کیا،کرکٹر نے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور فینز کا شکریہ ادا کیا،کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بڑا اعزاز تھا،کوچز اور دوستوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہر قدم پر رہنمائی کی،مداحوں کی محبت اور حمایت ہمیشہ میرے ساتھ رہی،

عثمان قادر نےوالد کےورثے کو جاری رکھنےکا اعلان کیا،کہا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے والد کی میراث کواپنائے رکھوں گا،پاکستان کرکٹ کی روح میرے ساتھ ہمیشہ رہےگی،ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرکٹ کی محبت برقرار رہے گی۔

عثمان قادرکی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نےسوشل میڈیا پرجذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاآج میرے لیےبطورپاکستانی ایک سیاہ دن ہے،پاکستان میں ہرمیدان میں پسندیدگی پائی جاتی ہے،پسندیدگی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے،ہم تب تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک مستحق افراد کی حمایت نہیں کرتے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version