ہوم Breaking News معروف گلوکارہ نے نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی

معروف گلوکارہ نے نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی

0


پاکستان میوزک انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی۔

نمرہ مہرہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرا تعلق آرائیں خاندان سے ہے، میری کنیت مہر ہے اور میرا اصل نام’نمرہ شبیر‘ ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اپنی فیس بک آئی ڈی بنائی تو ’نمرہ شبیر‘ اور ’نمرہ مہر‘ نام کی بہت ساری پروفائلز موجود تھیں اس لیے میں نے ایک بہت ہی عجیب سی حرکت کی اور اپنے نام کو مختلف بنانے کے چکر میں اپنی فیس بک آئی ڈی ’نمرہ مہرہ‘ کے نام سے بنائی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’نمرہ‘ ایک اسلامی نام ہے اور ’مہرہ‘ نام بھارت میں کافی مشہور ہے تو ان دونوں ناموں کو ملا کر نام رکھنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اس لیے میں نے یہ نام اپنایا۔

نمرہ مہرہ نے بتایا ہے کہ اس وقت مجھے یہ مختلف سا نام بہت اچھا لگا اور بعد میں مجھےخود بھی نہیں پتہ چلا کہ کیسے مجھے اسی نام سے شہرت مل گئی اور اب یہ بنیادی طور پر میرا ’اسٹیج نیم‘ ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version