ہوم Breaking News معروف یوٹیوبر اقراء کنول کا بڑا اعلان

معروف یوٹیوبر اقراء کنول کا بڑا اعلان

0


پاکستانی معروف یوٹیوبر، اقراء کنول نے ’سِسٹرولوجی‘ کے نام سے اپنے مشہور یوٹیوب چینل کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقراء کنول نے اپنے یوٹیوب چینل پر نئے وی لاگ اور انسٹاگرام کی ایک اسٹوری میں بتایا ہے کہ یہ اِن کا آخری وی لاگ ہے۔

یوٹیوبر و اداکارہ کا اپنے اس وی لاگ سے متعلق کہنا ہے کہ اُن کے چینل سسٹرولوجی کا بھی وہ یہیں پر اختتام کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقراء کنول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ وہ آج کل میں ایک بڑا اعلان کرنے جا رہی ہیں۔

اقراء کنول کی جانب سے آخری وی لاگ اس اسٹوری کے بعد آج اپلوڈ کیا گیا ہے۔

نئے وی لاگ میں اقراء کنول اپنے اس فیصلے سے اپنی والدہ اور بہنوں کو آگاہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version