ہوم Breaking News موبائل صارفین کیلئے اچھی خبر، سال 2024 کا پہلا سستا ترین فون...

موبائل صارفین کیلئے اچھی خبر، سال 2024 کا پہلا سستا ترین فون موٹو جی پلے متعارف

0


اسمارٹ فون بنانے والی ملٹی نیشنل امریکی کمپنی موٹرولا نے سال 2024 کا اپنا پہلا سستا ترین فون موٹو جی پلے متعارف کرادیا۔

کمپنی نے یہی فون گزشتہ برس بھی پیش کیا تھا لیکن اب اسے موٹو جی پلے 2024 کے نام سے اپڈیٹس کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

موٹو جی پلے 2024 کو 5۔6 انچ اسکرین، اسنیپ ڈریگن کی چپ اور اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس کی باڈی کو واٹر اور ڈسٹ پروف بھی بنایا گیا ہے۔

موٹو جی پلے کو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کارڈ کے ذریعے اس کی میموری بڑھائی جا سکتی ہے۔

فون کے فرنٹ اور بیک پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 50 میگا پکسل جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

موٹو جی پلے کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 15 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی بیٹری تین دن تک چلائی جا سکتی ہے۔

فون کو فوری طور پر فروخت کے لیے صرف امریکا میں پیش کیا گیا ہے، تاہم فروری تک اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا اور اس کی پاکستانی قیمت 41 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version