ہوم Breaking News مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے پر داخلے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے پر داخلے پر پابندی عائد

0


سعودی حکام نے ہرطرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزہ کے حامل افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے باعث 23 مئی سے 21 جون تک وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد رہے گی، مزید ہدایت کی گئی ہے کہ مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے پر موجود افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پر موجود افراد حج کے ایام کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر کرنے سے گریز کریں تا کہ سعودی عرب کے اصول و ضوابط کے تحت سزا سے بچ سکیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version