ہوم Breaking News میٹا کا واٹس ایپ اور میسنجرسے رابطے کے لیے اہم فیچر پر...

میٹا کا واٹس ایپ اور میسنجرسے رابطے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

0


ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے واٹس ایپ اور میسنجر صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی چیٹ کو میسج بھیجنے کے منصوبے کی رُونمائی کر دی۔

یورپی یونین کے لیے متعارف کرائی جانے والی اس تبدیلی میں ایسے نئے آپشنز متعارف کرائے جائیں گے جو واٹس ایپ اور میسنجر کے پیغامات کو بطور تھرڈ پارٹی چیٹس کے ایک ہی ان باکس میں یا علیحدہ رکھ سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق میٹا نے گزشتہ برس ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ (ڈی ایم اے) کے نافذ ہونے کے بعد تھرڈ پارٹی چیٹس کے فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

ڈی ایم اے کے تحت بڑی کمپنیوں اور پلیٹ فارمز کو اجارہ داری قائم کرنے کے بجائے تھرڈ پارٹیز کی سروسز کو یقینی بنانا لازمی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئندہ برس سے تھرڈ پارٹی چیٹس میں دیگر افراد کے ساتھ گروپ بنانے کا آپشن بھی شامل کیا جائے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version