ہوم Breaking News نئے آئی فونز کا تحفہ، گھریلو ملازمین حیران رہ گئے

نئے آئی فونز کا تحفہ، گھریلو ملازمین حیران رہ گئے

0


ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے کافی عرصے سے ان کی خدمت کرنے والے ملازمین کو آئی فونز کا تحفہ دے کر حیران کر دیا۔

جیف لیونگ اور ان کی اہلیہ Inthira Kalanjiam کے اس اقدام کو انٹرنیٹ صارفین کو بہت زیادہ سراہا ہے۔

اس جوڑے نے گھر میں کام کرنے والی 2 ملازماؤں کو بالکل نئے آئی فونز دیے جو اس تحفے کو پاکر دنگ رہ گئیں۔

سری اور نیننگ نامی دونوں ملازماؤں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا اور وہ 2 سال سے اس جوڑے کے گھر کا انتظام سنبھالے ہوئے تھیں۔

جوڑے کی 2 سالہ بیٹی نے اپنے ہاتھوں سے یہ آئی فونز ملازماؤں کو دیے۔

اس موقع کی ویڈیو بھی جوڑے کی جانب سے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ ایک ملازمہ آئی فون ملنے پر خوشی سے رونے لگی۔

اس کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل یقین ہے۔

جوڑے نے دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں صرف گھریلو ملازم نہیں بلکہ ہمارے خاندان کا حصہ بن چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں اکثر گھریلو ملازمین کو فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کے ساتھ مساوی سلوک ہونا چاہیے، آپ کی ملازمت جو بھی ہو، بطور انسان ہم سب برابر ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version