ہوم Breaking News ندا یاسرنے شادی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات شیئر کردیں

ندا یاسرنے شادی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات شیئر کردیں

0


پاکستان کی سابق اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنی شادی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات شیئر کر دیں۔

ندا یاسر نے حال ہی میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

مارننگ شو کی میزبان کا کہنا تھا کہ انہیں مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔ اب لوگوں کا مزاج بدل گیا ہے۔ پہلے مارننگ شو میں شائقین شادی بیاہ پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے تھے، لیکن اب ٹرینڈ بدل چکا ہے۔

جب ان سے ان کی اپنی شادی کے متعلق سول پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ میری شادی پر صرف تین ایونٹ تھے۔

ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ، میری شادی انتہائی پر تعیش انداز میں ہوئی تھی۔میلاد اور مہندی ایک ہی دن منقد کی گئی تھی اور مہندی اور بارات کی تقریبات بھی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری شادی کو 22 سال بیت چکے ہیں۔ اور 22 سال پہلے میری شادی کی ان تین تقریبات میں 10 لاکھ روپے خچ کیے گئے تھے۔ جب کہ ولیمے کا اہتمام یاسر نواز کے گھر والوں نے کیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version