ہوم Breaking News نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما کو منفرد ہوم ایڈوانٹیج حاصل

نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما کو منفرد ہوم ایڈوانٹیج حاصل

0


نیدر لینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما کا گھر گراؤنڈ میں ہونے کے باعث انھیں منفرد ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

وور برگ کرکٹ کلب کی گراؤنڈ پر سہہ فریقی کرکٹ سیریز کے میچز کھیلے جا رہے ہیں، سیریز میں نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔

فاسٹ بولر ویوین کنگما کو نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں گھر کے ساتھ ہی تمام سہولیات حاصل ہیں کیونکہ ویوین کنگما کا گھر کرکٹ گراؤنڈ کے عقبی حصے میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویوین کنگما گھر کے پچھلے حصے سے نکل کر گراؤنڈ میں چلے جاتے ہیں۔

ویوین کنگما کو پریکٹس سیشن اور میچز کے لیے میلوں کی مسافت طے نہیں کرنا پڑتی، ویوین کنگما فیملی سے نیک خواہشات لے کر گراؤنڈ آتے اور پھر واپس گھر آ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویوین کنگما اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انھوں نے اس میچ میں 4 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version