مسلم لیگ ( ن ) نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قائد مسلم لیگ ( ن ) نوازشریف نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ڈیکلیریشن بھجوایا تھا جس پر اسپیکر ایاز صادق نے ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رکنیت ختم کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔
اسپیکر نے خط میں آرٹیکل 63 اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے الیکشن کمیشن عادل بازئی کی نشست خالی قرار دے۔
عادل بازئی نے این اے 262 سے نشست جیت کر ( ن ) لیگ کا بیان حلفی جمع کروایا تھا لیکن ایوان میں عادل بازئی حکومتی بینچز کی بجائے اپوزیشن کا حصہ بنے۔